اسی سال میں بھی قوت باہ فٹ

boost energy


پرنے وقتوں کا ازمودہ نسخہ ہے جو میں آپ کو اس نسخے کی تفصیل سے وضاحت کرو گا.
اعلی درجے کا یہ قوت باہ کو طاقت دیتا ہے مغلظ منی ہے.

نسخہ.

موصلی سیاہ، جوز بوا، اور بساسہ، گائے کا دودھ.

یہ نسخہ ان چار چیزوں پر ہے اس کی تیار کو مشکل نہیں لیکن پہلے اس کے مفردات بتائیں گے اور پھر مرکبات کی طرف آئے گے.

موصلی سیاہ.

مزاج گرم خشک
فارسی میں موصلی سیاہ، بنگال میں ساوا موصلی ، گجراتی میں دھولی موصلی کہا جاتا ہے.

ماہیت.

یہ ایک نباتاتی جڑ ہے مردانہ قوت کو بڑھانے کے لیے لاجواب چیز ہے. جس کی لمبائی 1 انچ سے 4 انچ تک ہوتی ہے. اس کی مشہور 2 قسمیں ہے موصلی سیاہ اور سفید اس کی تیسری قسم بھی ہے. موصلی دکنی یہ چھوٹی ہوتی ہے. موصلی ساہ کا ذائقہ پھیکا لعاب دار ہوتا ہے. مقوی باہ مولد و مغلظ منی ہے. نفع خاص مقوی باہ ہے. موصلی سیا کے سفوف کے ہم وزن شکر ملا کر استعمال کیا جائے تو دفع جریان اور باہ کو طاقت دیتی ہے اس کی خوراک 5 ماشہ سے 7 ماشہ ہے.

جوز بوا.

مزان گرم خشک
عربی میں جوز بوا، فارسی میں جوزبویاد، سنسکرت میں جاتی پلم، سندھی میں جعفر اور کشمیری میں زافل کہا جاتا ہے بیضاوی شکل کا پھل ہوتا ہے. اس کا رنگ بھورا خاکی اور اندر سے سرخی مائل ہوتا ہے. یہ تیز خوشبودار ہوتا ہے. بساسہ اور کے بیرونی چھلکے کو کہتے ہیں جو اس کے اوپر لپیٹا ہوا ہوتا ہے. خشک ہونے پر اس سے علیحدہ ہو جاتا ہے اس کا مزاج گرم خشک ہے. مردانہ قوت کو بڑھانے کے لیے زیادہ استمعال کی جاتی ہے. مقوی باہ اور مقوی معدہ ہے. زکاوت حس کے لیے لاجواب چیز ہے. اور دستوں کو روکنے کے کام آتا ہے. ادویہ کے ہمرہ اس کا روغن طلاء بھی بنایا جاتا ہے

بساسہ کو بھی ذکر کر دیا گیا ہے اور اب ہم مرکبات کی طرف آتے ہیں
آدھا باؤ موصلی کو ایک کلو گائے کے دودھ میں پکائیں جب دودھ موصلی سوکھ جائے تو موصلی کو آگ سے اتار کر چھاؤں میں سکھا لیں
پھر اس کو اچھی طرح کوٹ لیں اور اس میں ایک پاؤ جوزبوا اور ایک پاؤ بساسہ ملا کر شہد سے چنے کے برابر گولیں بنالیں. اور زوزانہ ایک گولی کھا لیں. قوت باہ میں اتنا اضافہ ہوگا کہ ہم بستری سے جی نہیں بھرے گا. ٹائمنگ میں اضافہ ہوگا اور انزال کی لذت بڑھ جائے گی.

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔