جلد شادی کرنے کا مجرب عمل

early marriage wazifa

جلد شادی کرنے کا مجرب عمل
اگر کسی لڑکی کے نکاح کا پیغام نہ آتا ہو یا لڑکے والے لڑکی کو دیکھ کر چلے جاتے ہوں اور رشتہ طے نہیں پاتا ہو تو اس عمل کو ضرور آزمائیں۔ یہ میرا مجرب عمل ہے۔ اگر سچے دل اور سچی لگن سے کیا جائے تو انشاء اللہ کبھی ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔ مدت عمل 11 دن ہے‘ بدھ کو نماز عشاء کے بعد گیارہ ہزار بار روزانہ اسم الٰہی یَامُعْطِیُ کا ورد کریں۔ اول و آخر درود شریف 11 بار پڑھیں۔ دوران عمل کھانا‘ پینا‘ بولنا نہیں چاہیے ورنہ عمل باطل ہوجائے گا۔ روزانہ لباس‘ جگہ اور جائے نماز بھی ایک ہو۔ انشاء اللہ نکاح کے پیغام کے علاوہ شادی کے اخراجات کا بھی بندوبست ہوجائیگا۔یہ

آج کل بہت سے بہن بھائی اپنے بچوں کے اچھے رشتہ کیلئے بہت پریشان رہتے ہیں۔ میں یہاں ایک قرآنی وظیفہ بتا رہا ہوں انشاءاللہ یہ وظیفہ کی برکت سے جلد از جلد اچھا رشتہ آ جائے گا۔

قرآن و سنت میں ہر حاجت و ضرورت میں اللہ کریم سے سوال کی ترغیب و تلقین کی گئی ہے،
آپ نہایت یقین و عقیدت سے اللہ تعالیٰ سے دعاء کرتے رہیں ، 
اور ( رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (74) ) والی قرآنی دعاء ترجمہ کے ساتھ یاد کرکے وقتاً فوقتاً پڑھتے رہیں۔
ان شاء اللہ تعالیٰ جلدی آپ کی بچی یا بچے کا اچھا رشتہ آجائے گا.

عمل میں نے جس کو بھی بتایا اور اس نے یقین سے کیا تو اس کا کام بن گیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔