سندھی بریانی بنانے کا طریقہ

سندھی بریانی بنانے کا طریقہ

سندھی بریانی

اجزاء:
مرغی کے ٹکڑے۔۔۔۔ ایک کلو 
چاول(ابلے ہوئے)2/1 کلو 
آلو(چوکور کٹے ہوئےاور تلے ہوئے) 2/1کلو 
دہی۔۔۔(پھینٹی ہوئی) ایک پیالی 
ٹماٹر( چاپ کئے ہوئے)۔۔۔۔4 عدد 
پسی ہوئی ہری مرچیں۔۔۔۔۔6 عدد 
پسا ہوا ہرا دھنیا۔۔۔۔۔2 کھانےکے چمچے 
ثابت گرم مصالہ۔۔۔۔۔ایک کھانےکا چمچہ 
پسا ہوا گرم مصالہ۔۔۔۔ایک چائےکا چمچہ 
پسا ہوا لہسن ادرک۔۔۔2 کھانےکے چمچے 
پسی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔2 چائےکے چمچے 
ثابت ہری مرچیں۔۔۔8 عدد 
آلو بخارے۔۔۔12 عدد 
پیاز(تلی ہوئی)ایک پیالی 
ہرا دھنیا( باریک کٹا ہوا)2/1 پیالی 
کیوڑہ۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچہ 
زردے کا رنگ(پانی میں گھلا ہوا) 4/1چائےکا چمچہ 
نمک۔۔۔2 کھانے کے چمچے 
گھی۔۔۔۔2 کھانے کے چمچے 
تیل۔۔۔۔4/1 پیالی

Sindhi Biryani banane ka tarika

 

دیگچی میں تیل گرم کریں، لہسن ادرک، مرغی کے ٹکڑے، پسی ہوئی ہری مرچ، دھنیا، لال مرچ، ٹماٹر، ثابت گرم مصالہ اور نمکی ڈال کر بھونیں، پھر 2/1 پیالی پانی ڈال کر مرغی کو گلنے تک پکائیں۔ اس میں دہی اور پیاز ڈآل کر آمیزہ گاڑھا ہونے تک پکائیں، پھر آلو، ہری مرچیں اور آلو بخارے ڈال کر5 منٹ تک پکائیں۔ ایک کھلے ہوئے منہ کی دیگچی میں 2/1 چاولوں کی تہ لگائیں، اس میں مرغی کے آمیزے اور ہرے دھنئے کی تہ لگا کر باقی چاول ڈال دیں۔ اس کے اوپر گھی، کیوڑہ، گرم مصالہ اور زردے کا رنگ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔