سونف کے بیشمار طبی فائدے

🍀🌿🍀🌿🍀🌿 🔸 *سونف : بے شمار فوائد کی حامل جڑی بوٹی*🔸

_سونف ایک بہترین اور سستی جڑی بوٹی ہے جو ہمارے باورچی خانے کی زینت ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ اِس کا سب سے اہم کام کھانے کو خوشبودار بناناہے اور اپنی خوشبو سانسوں میں مہکانے کے ساتھ ساتھ یہ بدہضمی گیس اور پیٹ کے متعدد امراض کا علاج بھی ہے۔ ویسے تو یہ گھر میں عام استعمال ہونے والی عام سی مگر بے حد کارآمد جڑی بوٹی ہے۔ اس جڑی بوٹی کو ہم بچپن سے اپنی نانی دادی کے پان دان میں بھی دیکھتے آرہے ہیں_ ۔

🌿 *یورپی ممالک میں لوگ سونف، بابونہ، سویا، دھنیا کے جوشاندے کو ہاضمے کے لیے بہت مفید قرار دیتے ہیں۔*🌿 ایک مغربی محقق نے سونف کی پیشاب آور صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سونف گردے مثانے کا ورم دور کرنے کے لیے بہت موثر ہوتی ہے۔ اسے باقاعدہ استعمال کرتے رہنے سے گردے، مثانے میں پتھری نہیں بنتی اور اگر بن بھی گئی تو اس کے استعمال سے پتھری خارج ہوجاتی ہے۔*۰
🍃 *سونف دودھ پلانے والی ماں کے لیے بھی بہت مفید سمجھی جاتی ہے*🍃۔ اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ سونف میں زنانہ ہارمون، ایسٹروجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے اس لحاظ سے یہ خواتین کے لیے بہت موثر ثابت ہوتی ہے۔ طب یونانی کی مشہور دوا شربت بزوری میں سونف کے بیج اور اس کی جڑ بھی شامل کی جاتی ہے۔
سونف کا استعمال:
🍃 *نظر کی کمزوری کا علاج*🍃
*سونف ، بادام ، مصری ہم وزن پیس کر ایک ایک چمچہ سفوف دودھ کے ساتھ صبح و شام استعمال کریں نظر کی کمزوری دور کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔
🍃 *ہاضمے اور بھوک کے مسائل*🍃
* سونف 12 گرام ، اجوائن 12 گرام ، کالا نمک 6 گرام صاف کر کے باریک پیس لیں اور کھانے کے بعد استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے معدہ درست ہو جائے گا۔ بھوک بڑھے گی اور کھانا بھی جلد ہضم ہوگا۔
🍃 *سر کے درد کا علاج*🍃
ایک گرام سونف کو آدھے گلاس پانی میں خوب جوش دیں ، اس میں شکر اور سفید مرچ کا سفوف شامل کر کے صبح و شام پئیں ، اس سے سر کے درد اور چکر میں افاقہ ہوگا۔
🍃 *نزلہ اور زکام*🍃
نزلہ زکام کے لیے ایک تولہ سونف کوٹ کر آدھ کلو پانی میں بھگو کر 3 گھنٹے بعد جوش دیں، آدھا پاؤ رہ جائے تو چینی ملا کر صبح شام پئیں۔
🍃 *کھانسی کا علاج*🍃
دمہ میں ایک تولہ سونف آدھا سیر پانی میں جوش دیں۔آدھا رہ جائے، شہد ملا کر پلادیں۔ ہر قسم کی کھانسی میں مفید ہے۔
🍃:تیز بخار
*8 لونگ اور سونف اور 2 کلو پانی کا جوشاندہ بنائیں، پاؤ بھر رہ جائے تو ڈھائی تولہ شکر ملا کر چھان کر گرم گرم پلائیں اور چادر اوڑھادیں، پسینہ آکر بخار اُتر جائے گا۔
🍃 *دل کی کمزوری*🍃
سونف 5 گرام ، الائچی سبز 3 عدد ، سونٹھ 2 گرام ، دارچینی 2 گرام ، ۔ تمام دوا کو چائے کے قہوہ کی طرح تیار کر کے صبح و شام پئیں۔ یہ دل کو قوت و فرحت دیتی ہے۔
🍃 *ماہواری کی بےقاعدگی*🍃'
سونف اور گُڑ کو ہم وزن لے کر پانی میں جوش دے کر نیم گرم پینے سے حیض کی بے قاعدگی دور ہوجاتی ہے۔ اس کے لئے 5 سے 7 گرام سونف استعمال کرنا چاہیے۔
🍃 *:معدے اور پیٹ کے مسائل*🍃
کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے جبکہ معدے کی جلن کم اور پیاس بجھاتی ہے ، بینائی کی طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔

🍃سونف پیٹ اور دانت کے درد کے لیے بھی مفید ہوتی ہے۔
🍃 *:الٹی اور دست کا علاج*🍃
آدھا چمچ سونف ،چند پتے پودینے،دو ہری الائچی اور ایک انچ پیاز کا ٹکڑا ایک گلاس پانی میں ڈال کر پکائیں، جب آدھا کپ رہ جائے تو قہوے کی طرح پی لیں ۔ یہ دست اور اُلٹی میں بے حد مفید ہے 🌿🍀🌿🍀🌿🍀

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔