عینک سے چھٹکارا دیسی آزمودہ علاج

عینک سے نجات

آنکھیں قدرت کی عطا کردہ نعمت اور چہرے پر نمایاں عضو کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ لیکن جب ان کی حفاظت نہ کی جائے تو یہ کمزور ہو جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے نظر پر برا اثر پڑتا ہے ۔ آنکھوں کے پٹھوں کی کمزور ی یا کھچائو کی وجہ سے نظر کی کمزوری کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ٹیلی ویژن کو لگاتار کئی گھنٹوں تک دیکھنے سے یاکمپیوٹر پر کئی گھنٹے لگاتار کام کرنے سے آنکھوںکے مسلز کمزورہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے مسلز آنکھوں کے لینزکو ٹھیک طرح پکڑ نہیں پاتے اور لینز کی پوزیشن آگے یا پیچھے ہو جاتی ہے جس وجہ سے آنکھ میں چیزوںکا عکس ٹھیک سے نہیں بن پاتا اور نظر کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ جن کو دور کرنے کے لیے عینک یا لینز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آج میں نظرکی کمزوری اور عینک کا استعمال ختم کرنے کے لیے انتہائی مجرب لیکن بہت سستے گھریلو علاج بتانے جا رہا ہوں ۔

نظر کی درستگی :
سونف        :    250گرام
دھنیا        :    250گرام
خشخاش        :    500گرام
مصری         :    300گرام
مغزبادام        :    500گرام
چارو مغز     :     500گرام
ترکیب اور طریقہ استعمال :
ان سب کو کونڈے میںاچھی طرح کوٹ لیں ۔اور چھاننی کی مدد سے چھان لیں ۔پھکی کی طرح کا سفو ف سا بن جائے گا۔ روزانہ صبح و شام ایک ایک چمچ آدھے گلاس دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔انشا ء اللہ نظر کی کمزوری دور ہو جائے گی اور ہمیشہ کے لیے عینک سے بھی نجات مل جائے گی۔
بینائی لوٹانا:
بسکھیرا بوٹی     :    5گرام ( کسی بھی اچھے پنسار سٹور سے مل جائے گی)
سرمہ سیاہ        :    ایک چھوٹی شیشی(خود بنا لیں تو زیادہ بہتر ہے ورنہ اچھے پنسار کی دوکان سے مل جائے گا)
ترکیب اور طریقہ استعمال
بسکھیرا بوٹی کو پھول ، پتوں اور ڈنڈی سمیت کونڈے میں کوٹ لیں ۔اس کو کوٹنے پر اس کا پیسٹ سا بن جائے گا۔ اس پیسٹ میں سیاہ سرمہ شامل کر لیںاور اس کو خشک ہونے کے لیے رکھ دیں ۔ سرمہ خشک ہو جائے تو کسی بھی شیشی میں ڈال لیں ۔ روزانہ رات کو سوتے وقت لگانے سے بینائی تیزہو جائے گی۔ایک ہفتہ میں نظر کافی حد تک ٹھیک ہو جائے گی۔اور ایک ماہ کے استعمال سے عینک تک اتر جائے گی۔
خشخاش کا استعمال
مصری         :    100گرام
سونف        :    100گرام
خشخاش        :    100گرام
سفید مرچ پائوڈر    :    100گرام
بادام        :    100گرام
ترکیب اور طریقہ استعمال
اوپر دی ہوئی تمام چیزوں کو گرائنڈ کر لیں ۔ ایک پائوڈر سا بن جائے گاروزانہ صبح ناشتے سے پہلے یا رات کو سونے سے پہلے ایک کھانے کا چمچ ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھائیں۔ کم ازکم ایک ماہ تک اس کا لگاتار استعمال کریں ۔انشاء اللہ نظر کی کمزوری دور ہو جائے گی۔
بادام کا استعمال
بادام         :    سات دانے
سونف        :    دو چھوٹی چمچ
مصری        :    ایک چھوٹا چمچ
ترکیب اور طریقہ استعمال
پہلے بادام کو کونڈے میں ڈال کر اچھی طرح کوٹ لیں۔پھر اس میں سونف ڈال کرپیس لیں تا کہ مکس ہو جائے ۔ اب مصری کو علیحدہ سے کوٹ لیں تا کہ اچھی طرح پیس ہو جائے ۔ ان تینوں کو ملا لیں۔ ایک خشک پائوڈر سا بن جائے گا۔ اس پائوڈر کو ٹھنڈی جگہ میں رکھیں۔روزانہ رات کو ایک چھوٹا چمچ پائوڈر ایک گلاس دودھ میں ڈال کر مکس کر لیں۔اس کو پینے کے بعد سو جائیں تو بہتر ہے ۔ وگرنہ دو گھنٹہ تک کچھ نہ کھائیں ۔
ملٹھی سے علاج
دودھ        :    ایک کپ
ملٹھی        :    آدھ چمچ (کسی بھی اچھے پنسار کی دوکان سے مل جائے گی)
دیسی گھی         :    آدھ چمچ
شہد (خالص)    :    ایک چمچ
ترکیب اور طریقہ استعما ل
رات کو سونے سے پہلے دودھ میں یہ سب چیزیں شامل کریں اور پی لیں۔ روزانہ کا استعمال بہت فائدہ مند ہے اور ایک ماہ کے لگاتار استعمال سے عینک سے مکمل نجات مل جائے گی۔
اگر آنکھ میں کسی بھی قسم کا درد ہو تو ایسی صورت میں کھجور نہ کھائیں ۔ایسی صورتحال میں نیم کے پتوں کا عرق آنکھ کے مخالف کان(اگر دائیں آنکھ میں درد ہے تو بائیں کان ) میںڈالنے سے آنکھوں کو آرا م آجاتا ہے۔آنکھیں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں ان کی حفاظت کریں۔


ھوالشافی:

مصری ، سونف ، بادام مغز ، ثابت دھنیا تمام 100 گرام ، سفید زیرہ 50 گرام ، کالی مرچ 25 گرام ، تمام اجزاء کو پیس کر یکجان کر لیں ۔ اور شیشی میں بند کر لیں ۔ پورے چالیس دن استعمال کے بعد ڈیڑھ نمبر کی عینک انشاءاللہ اتر جائے گی۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔