بلغم کا دیسی علاج

flu herbal remedy in urdu

آج کل نزلہ زکام اور بلغم وبا کی طرح عام ہو رہا ہے ۔اور ان بیماریوں کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد پریشان دکھائی دیتے ہیں خصوصا سینے میں جمع ہو جانے والی بلغم شدید پریشانی کا باعث بنتی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے جسم میں کمزوری پیدا ہونے لگتی ہے اور دیگر بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ بھی لاحق ہو جاتا ہے خوش قسمتی سے اس مسئلے کا حل بہت ہی آسان ہے ہیلتھی فوڈسٹار کے مطابق لیمون اور شہد اس کے لئے بہت ہی مفید ہے۔

Stomach deseses and treatment

یہ نسخہ تیار کرنے کےلئے دو چمچ لیمون کا رس اور ایک چمچ شہد لے لیں اور دونوں کو اچھی طرح مکس کر لیں بس نسخہ تیار ہے اور اسے دن میں دو سے تین بار استعمال کریں انشاءاللہ ایک ہی دن میں آفاقہ ہو جائے گا۔اس کے علاوہ بلغم کے مریضوں کےلئے ادرک اور سیب کا سرکہ بھی بہت مفید ہے۔اس نسخہ کے استعمال کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے مشروبات سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں گلے میں خراش پیدا کرنے والی اشیاء مثلا آلودگی اور کیمیکل سے دور رہیں۔اور کھانوں میں لہسن کا استعمال ضرور کریں۔

سردیوں کا موسم اپنے عروج پر ہے اور ایسے موسم میں نزلہ و زکام ایک عام سی چیز ہے جبکہ زکام کے ساتھ بلغم کی شکایت بھی اکثر ہو جاتی ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کون کون سے طریقے اور غذائیں ہیں جن کے استعمال سے بلغم بنتی ہے اور کن سے یہ ختم ہوتی ہے۔
ڈیری کی مصنوعات
دودھ، دہی یا مکھن سے بلغم نہیں بنتی لیکن اگر آپ کو یہ پہلے ہی بلغم موجو د ہے تو یہ اسے مزید خراب کردیںگی،لہذا بیماری کے دنوں میں ان سے بچیں۔

کیفین والی غذائیں
کیفین عام طور پر کافی،چائے اور سافٹ ڈرنکس میں پائی جاتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اوربلغم کا مسئلہ پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ کیفین والے مشروبات سے اجتناب کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔
غذاﺅں سے الرجی
کچھ لوگوں کو غذاﺅں سے الرجی ہوتی ہے ۔ان غذاﺅں میں ڈیری مصنوعات، خشک میوہ جات، انڈے، سویا وغیرہ شامل ہیں۔اگر آپ کو ان میں سے کسی بھی غذا سے الرجی ہے تو ان سے اجتناب کریں ۔
گوشت کا استعمال
گوشت اور انڈوں میں بہت زیادہ پروٹین ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ بلغم بناتی ہیں ۔ اگر آپ گوشت کے شوقین ہیں تو پھر سرخ گوشت کی بجائے مچھلی اور مرغی کھائیں تا کہ بلغم پیدا ہونے کا کم امکان ہو۔
چکنائیاں اور تیل
ایسی چکنائیاں جو جانوروں سے بنائی جائیں مثلاً مکھن، اومیگا فیٹی 6جانوروں سے بنائی جاتی ہیں اور یہ بلغم پیدا کرتی ہیں لہذا ان کا استعمال نہ کریں اور ایسی چکنائیاں استعمال کریں جو پودوں سے بنائی گئی ہوں جن میں ویجیٹیبل آئل شامل ہیں۔
ہسٹامین والی غذائیں
ایسی غذائیں جن میں ہسٹامین پایا جاتا ہے وہ بلغم بناتی ہیں لہذا ایسی غذاﺅں سے پرہیز کریں ۔ ہسٹامین عام طو پر انڈوں، ٹماٹر، پالک، مشرومز، دہی اور سرکہ میں پائی جاتی ہے اور یہ کھانے سے آپ کو بلغم کی شکایت ہو سکتی ہے۔کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جن میں ہسٹامین نہیں ہے لیکن پھر بھی بلغم پیدا ہوتی ہے۔ ایسی غذاﺅں میں کیلا، سٹرابری، انا ناس،خشک میوہ جات ، پپیتا اور چاکلیٹ شامل ہیں۔ 
ادرک
عام طور پر ادرک بلغم ختم نہیں کرتا لیکن اگر آپ اپنی بیماری سے ٹھیک ہو رہے ہوں تو ادرک کے استعمال سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے اور بیماری سے جلد صحت یابی ہوتی ہے۔
شہد
بلغم سے لڑنے کے لئے شہد ک مکمل غذا ہے ۔ اس میں پایا جانے والا انٹی آکسیڈنٹ اور دیگر اجزاءآپ کے لئے بہت زیادہ مفید ہیں ۔شہد اور ادرک کو ملا کر استعمال کرنے سے بہت ہی زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور بلغم ختم ہوتا ہے۔
پیاز
پیاز کاٹنے سے آنکھوں میں آنسو آنا ایک عام سی بات ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کس قدر تیز سبزی ہے لہذا اگر اسے شہد کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ آپ کی بلغم ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کدو
اگر آپ بلغم سے پریشان ہیں تو زیادہ سے زیادہ کدو کا استعمال کریں کیونکہ اس میں بلغم کے خلاف کام کرنے کی بہت طاقت موجود ہے۔ 
گریپ فروٹ
اس پھل میں salicylic ایسڈ پایا جاتاہے اور اس کے استعمال سے آپ کو بلغم سے نجات ملے گی۔ لیکن اگر آپ دوائیاں کھا رہے ہیں تو گریپ فروٹ کااستعمال نہ کریں کیونکہ salicylic ایسڈ سے آپ کا علاج متاثر ہو سکتا ہے۔
اناناس
اناناس کھانے سے معدہ بہتر رہتا ہے اور ساتھ ساتھ یہ بلغم بھی ختم کرتا ہے۔
سرخ مرچ
ان میں ایک خاص جز کیپساسین ہوتا ہے جو اسے کرارا بناتی ہے ۔اگر آپ سرخ مرچ استعمال کریں تو یہ بلغم کو ناصرف ختم کرتی ہیں بلکہ اسے جسم میں موجود بلغم کو بھی باہر نکالتی ہیں۔
کیمومائل چائے
اس چائے میں فلیوونائڈ اور ایپی جن موجود ہوتے ہے جو بلغم کو جسم سے نکال کر اسے بننے سے روکتا ہے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

1 تبصرہ

  1. December 21, 2017

    […] پچھلی تحریر بلغم کا دیسی علاج […]