معدہ کی مختلف بیماریاں اور علاج

Stomach deseses and treatment

معدہ کی مختلف بیماریاں ۔ اقسام اور ان کا علاج

آپ کا پیٹ ایک چھوٹا سا کار کانہ ہے، جس میں نہت سی مشینیں یا اعضاء کا م کرتے ہیں مثلآ معدہ آنتیں، جگر، پتہ، گردہ، لبلبہ، مثانہ وغیرہ. جب غذا حلق سے نیچے جاتی ہے تو پیٹ کی مشینیں اپنا کام شروع کردیتی ہیں. غذا حل ہوکر ہضم ہو جاتی ہے. کار آمد اجزا اچھا خون بنانے اور جسم کو گرمی پہنچانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں.
فالتوں اور بے کار حصے فضلے اور پیشاب کی شکل میں خارج ہو جائے ہیں. پیٹ کی بہت ساری بیماریوں میں سے ابتدائی بیماری بدہضمی گیس ہے. آئیے سب سے پہلے بدہضمی گیس کی وجوھات اور علاج جانتے ہیں.

بدہضمی اورگیس

اچھی صحت کے لیے اچھی غذا کی ضرورت ہوتی ہے. لیکن جسم کو طاقت اور گرمی پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ جو ہم غذا کھائیں اس کو اچھی طرح ہضم کریں. اگر کھانا ٹھیک طرح سے ہضم نہ ہو تو بدہضمی اور گیس کی شکایت ہوتی ہے. یہ شکایت بچوں اور بڑوں دونوں میں عام ہے.

علامات

بدہضمی کے مریض مختلف شکایات کا اظہار کرتے ہیں. پیٹ میں نہ گوار سا بوجھ محسوس ہوتا ہے. جیسے کہ گلے میں کوئی چیز بھری ہوئی ہے. کبھی پیٹ میں درد محسوس ہوتا ہے. کھٹی ڈکاریں آتی ہے. اکثر لوگوں کو دست آنے لگتے ہیں. بعض دفعہ الٹی ہونے لگتی ہے. کھانا باہر نکل آتا ہے. اور طیعیت ہلکی محسوس ہونے لگتی ہے.

وجوھات

دانت خراب یا کمزور ہوں، یا دانت نہ ہوں توغذا پوری طرح چبائی نہیں جاسکتی جس سے معدے پر بوجھ پڑتا ہے. خراب یا بد ذائقہ غذا یا چند ناموافق چیزیں جسے ماش یا چنے کے دال گوبھی مولی بیگن وغیرہ بعض لوگوں کی طبعیت قبول نہیں کرتی اور ان کے ھاضمے میں خلل ڈالتی ہے جس سے گیس پیدا ہوتی ہے. اور پیٹ میں تیزابیت پیدا ہوتی ہے.
بعض لوگ محص حرص میں بھوک سے زیادہ کھاتے ہیں. بعد میں بدہضمی کی شکایت ہوتی ہیں. کٹھی کٹھی سوڈے والے یعنی کولا مشروب کی زیادتی سے پیٹ میں ہوا بھر جاتی ہے.

looking a young face

پرہیز علاج

معمولی بد ہضمی کا سب سے اچھا اور آسان علاج ایک دو وقت کا فاقہ ہے. فاقہ کرنے سے معدے کو غذا ہضم کرنے سے مدد ملتی ہے. زیادہ مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں. ہلکی غذا کا استعمال کریں. غذا کو آرام سے چبا کر کھائیں، جلد سے بڑے بڑے لقمے نہ لگائیں. اور پانی کا استعمال ہمشہ کھانے سے پہلے کریں.
کھانے کے درمیان یا کھانے کے فورآٓ بعد نہ کریں ورنہ پیٹ پھول جاتا ہے. ہلکی بد ہضمی کے لیے سونف پودینے یا چھوٹی لائچی کا قہوہ مفید ہے. متلی کے لیے نمک لگا کر لیموں چوسیں. عام بد ہضمی اور کھٹی ڈکاروں کے لیے سوڈامنٹ کی گولیوں کا استعمال کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

2 تبصرے

  1. December 20, 2017

    […] پچھلی تحریر معدہ کی مختلف بیماریاں اور علاج […]

  2. December 23, 2017

    […] مزید: معدہ کی مختلف بی&#1605… […]